ابنا: انہوں نے کہا کہ ایران اس کے علاوہ اور کوئی ایجنڈا تسلیم نہیں کرے گا۔ انہوں نے یورپی یونین کے خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ ایشٹن کے بیان کی مذمت کی جسمیں ایشٹن نے جینوا تین مذاکرات کے نتائج کو توڑ مروڑ کرپیش کیا تھا۔ بروجردی نے کہا کہ مذاکرات کا بنیادی محور اہم علاقائی اور عالمی مسائل ہیں اور جس طرح سے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا اعلان کیا ہے یہ مذاکرات ایران کے پیکج کے تحت انجام پارہےہیں اور ایران کے لئے کوئي دوسرا ایجنڈا قابل قبول نہ ہوگا۔
.........
/110